طلباء کے مسائل کے سلسلے میں 17 دسمبر کو ریاست بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ بیدر ضلع کانگریس کے دفتر میں نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ NSUI declares bandh in all universities on December 17
NSUI declares bandh طلباء کے مسائل کو لے کر 17 دسمبر کو ہڑتال
این ایس یو آئی کے ریاستی صدر کیرتی گنیش نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بقایا اسکالر شپ جاری کرے جو غریب طلبہ کی تعلیم کا سہارا ہے اور طلبہ کی فلاح و بہبود کا تحفظ کرے۔ NSUI declares bandh in all universities on December 17
اس موقع پر این ایس یو آئی کے ریاستی صدر کیرتی گنیش نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بقایا اسکالر شپ جاری کرے جو غریب طلبہ کی تعلیم کا سہارا ہے اور طلبہ کی فلاح و بہبود کا تحفظ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے مختلف مسائل کو لے کر 17 دسمبر کو ریاست بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Srirangapatna Jamia Masjid جامع مسجد سری رنگا پٹنہ معاملہ سیاسی مفاد کیلئے اٹھایا گیا، ٹیپو سلطان وقف اسٹیٹ
بیدر ضلع این ایس یو آئی کے صدر سچن ملکاپورے، جنہوں نے پروگرام کی صدارت کی، کہا کہ دیہی طلباء کی اعلیٰ تعلیم ایک خواب ہی بنی ہوئی ہے کیونکہ سرکاری وظیفہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ بیدر سٹی کے ایم ایل اے رحیم خان، بیدر ضلع کے نوجوان لیڈر ابھیشیک پاٹل ساگر کھنڈرے، ریوناسدپا پاٹل اور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی منجوناتھ شاستری عمران خان، وشال ، جگدیش، بھیماراؤ ، رتنا دیپا، مہیش پرسانور، سونو دیشمکھ، ، کرشنا اور کئی دیگر کارکنان موجود تھے۔