کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے سنیچر کے روز اپنے استعفیٰ کے بارے میں گردش کررہی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔
وزیراعلی یدورپا نے اپنے استعفی سے متعلق افواہوں کو مسترد کیا یدی یورپا جو ابھی دہلی میں ہیں، جب ان سے کرناٹک بھون میں استعفیٰ دیئے جانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو تب انہوں نے میڈیا کو کہا کہ ' بالکل بھی نہیں وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
یدی یورپا نے کہا کہ ، "کل میں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، ہم نے ریاست کی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا اور میں اگست میں دوبارہ آؤں گا۔ ایسی خبروں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔"
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ "میں راج ناتھ سنگھ جی، امیت شاہ جی اور جے پی نڈا جی سے بات کروں گا اور میکیداتو پروجیکٹ کی اجازت حاصل کرنے کے حوالے سے آبی وسائل کے وزیر سے بھی ملاقات کروں گا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم مودی نے بی جے پی کے وزراء اعلیٰ کو خط لکھ
یدی یورپا بنگلور سے اپنے کچھ فیملی ممبر کے ساتھ چارٹرڈ فلائٹ میں جمعہ کے روز دہلی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ دونوں نے آدھے گھنٹے تک کابینہ میں ہوئی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی۔
یدی یورپا جنہیں اکثر اپنے عہدے میں رہنے کے حوالے سے کئی افواہوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہوں نے قیادت میں تبدیلی کی بات پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ' مجھے اس افواہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے'۔