اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Representation in Karnataka Congress: شمالی کرناٹک سے کانگریس میں مسلم نمائندگی نظرانداز، پارٹی رہنماؤں میں ناراضگی - Muslim representation in Karnataka Congress

کانگریس کے سینئر رہنما و رکن قانون ساز کونسل نصیر احمد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شمالی کرناٹک سے کانگریس میں مسلمانوں کو مناسب نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔ Karnataka congress doesn't give space to Muslims in party

شمالی کرناٹک سے کانگریس میں مسلم نمائندگی نظرانداز، پارٹی رہنماؤں میں ناراضگی
شمالی کرناٹک سے کانگریس میں مسلم نمائندگی نظرانداز، پارٹی رہنماؤں میں ناراضگی

By

Published : Apr 19, 2022, 5:58 PM IST

کرناٹک کانگریس نے ریاست بھر سے 149 افراد کو پارٹی کا نائب صدر و جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے لیکن شمالی کرناٹک کے مسلم اکثریتی علاقے رائچور، بیدر، گلبرگہ، یادگیر سے مسلمانوں کو مناسب نمائندگی نہیں دی گئی جس سے کانگریس رہنماؤں میں سخت ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ مسلمانوں کو پارٹی میں مناسب نمائندگی نہ دیئے جانے کو لیکر اقلیتی رہنماؤں نےناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ Ignoring Muslim representation in Karnataka Congress

شمالی کرناٹک سے کانگریس میں مسلم نمائندگی نظرانداز، پارٹی رہنماؤں میں ناراضگی



اس سلسلے میں جب کانگریس کے سینئر رہنما و قانون ساز کونسل کے رکن نصیر احمد سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ پارٹی عہدوں میں مسلمانوں کو مناس نمائندگی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کرناٹک کے 4 اضلاع میں مسلمانوں کو مناسب نمائندگی نہ دینا ناانصافی کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Karnataka Contractor Death Case: کرناٹک کانگریس نے کے ایس ایشورپا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا


نصیر احمد نے کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی کے ذمہ داروں سے بات کی جارہی ہے۔ انہوں ن اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کچھ روز میں ایک نئی فہست جاری کی جائے گی جس میں مسلمانو کو مناسب نمائندگی دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details