اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لاک ڈاون کا ارداہ نہیں ہے' - لاک ڈان نہیں متبادل ہوگا

کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا نے دعوی کیا کہ حکومت اقتصادی سرگرمیوں اور کورونا دونوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدامات کررہی ہے۔

'لاک ڈاون کا ارداہ نہیں ہے'
'لاک ڈاون کا ارداہ نہیں ہے'

By

Published : Jul 3, 2020, 8:57 PM IST

کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا نے جمعہ کو واضح کیا کہ ریاست میں لاک ڈاون کو پھر سے نافذ کرنے پر کوئی بات چیت یا میٹنگ منعقد نہیں کی گئی ہے۔

یدی یورپا نے کہا کہ کچھ میڈیا چینلز کی طرف سے اس طرح کی خبر پھیلائی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات سے صاف انکار کیا کہ لاک ڈاون نافذ کرنے کے سلسلہ میں ایسی کوئی میٹنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ریاست میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن لاک ڈاون نافذ کرنے کے بارے میں جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے ریاست کی معیشت متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جس بھی طرح کے دباو کا سامنا کرنا پڑے لیکن حکومت پھر سے لاک ڈاون نافذ نہیں کرے گی۔

وزیراعلی نے کہاکہ لاک ڈاون کے بجائے حکومت نے بڑھتے معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے اسکیم بنائی ہے جس کے تحت سنجیدہ اور سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیراعلی نے دعوی کیا کہ حکومت اقتصادی سرگرمیوں اور کورونا دونوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدامات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details