اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر ضلع میں ویکسین کی کمی نہیں: پربھوچوہان

کرناٹک وزیر برائے افزائش مویشیان وبیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ ویکسین ہر ایک فرد کو حاصل ہو، اسے یقینی بنانے کے لیے ریاست کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے۔

بیدر ضلع میں ویکسین کی کمی نہیں: پربھوچوہان
بیدر ضلع میں ویکسین کی کمی نہیں: پربھوچوہان

By

Published : Jun 29, 2021, 9:42 AM IST

کرناٹک وزیر برائے افزائش مویشیان وبیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ ویکسین ہر ایک فرد کو حاصل ہو اس کو یقینی بنانے کے لیے ریاست کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت کے احکام کے مطابق بیدر ضلع بھر میں ویکسین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بیدر ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت سرگرم ہوگئے ہیں۔

بیدر ضلع نگران وزیر نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ ویکسین سے متعلق لوگوں میں شعور بیداری کے لیے بڑے پیمانے پر بیدر میں ضلع کے تمام گاؤں اور دیہاتوں میں مہم چلائی جائے، اس سلسلے میں نہ صرف بیدر ضلع انتظامیہ بلکہ فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف انڈیا اور گرام پنچایت ٹاس فورس کمیٹی کے اراکین نے بیدر ضلع کے گاؤں میں لوگوں میں ویکسین کے تعلق سے شعور بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع میں ویکسین کی کمی نہیں ہے۔ لوگوں کو ویکسین کے حصول میں کوئی دقت نہ ہو اس کے لیے زائد ویکسین مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔

ویکسین کے اہل لوگوں کو ویکسین کا پہلا ڈوز اور جن لوگوں نے پہلا ویکسین لیا ہو انہیں دوسرا ڈوز دیا جا رہا ہے۔ ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا 'اگر آپ کووڈ سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ویکسین پہلی فرصت میں لگوائیں اور کووڈ سے محفوظ رہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف محکمہ جات کی ستائش

ABOUT THE AUTHOR

...view details