بنگلور: کرناٹک حکومت نے کہا ہے کہ جو طالبات حجاب کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے پری یونیورسٹی پریکٹیکل امتحانات میں شریک نہیں ہوئے تھے، اب ان کے لیے دوبارہ امتحان منعقد نہیں کیا جائے No re-exam for hijab protestors who missed practical exams گا۔
قبل ازیں حکومت نے اشارہ دیا تھا کہ وہ طالبات دوبارہ امتحان میں شامل ہوسکتی ہیں۔ تاہم اتوار کو یہ واضح ہو گیا کہ امتحان میں غیر حاضر رہنے والے طلبہ کے لیے دوبارہ امتحان منعقد نہیں ہوگا۔
وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے کہا کہ حکومت ان طلبہ کے لیے دوبارہ امتحان منعقد نہیں کر سکتی جو دوبارہ امتحان میں شامل ہونے کے لیے امتحان سے غیر حاضر ہوئے تھے۔