اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریاست میں غذائی اجناس کی قلت نہیں' - راشن دستیاب ہے

کرناٹک کے وزیر تغذیہ کے گوپال نے کہا کہ ریاست میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے۔

ریاست میں غذائی اجناس کی قلت نہیں
ریاست میں غذائی اجناس کی قلت نہیں

By

Published : Jun 11, 2020, 3:18 PM IST

کرناٹک کے وزیر تغذیہ کے گوپال نے کہا کہ ریاست میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے۔

کے گوپال نے کہا کہ ضلع کے راشن کارڈ سے محروم افراد کے لیے اور مہاجر مزدوروں اور مستحقین کے لئے بھی راشن کی تقسیم کرنے کے انتظامات کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔

وزیرموصوف نے آج ضلع یادگیر کے دورے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلعی سطح کے محکموں کے جائزہ اجلاس اور پر دھان منتری غریب کلیان یوجنا اور آتما نربھربھارت یوجنا کے تحت راشن تقسیم کرنے کے نظام کو مکمل روبہ عمل لانے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے غریبوں کے لئے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مناسب کافی غذائی اجناس منظور کیے ہیں انہوں نے عہدیداران کو ہدایات کی کہ غذائی اجناس کو بی پی ایل کارڈ ہولڈر سمیت کارڈ سے محروم افراد اور مہاجر مزدوروں کو بھی راشن پہنچانا چاہئے۔

ضلع میں اگر راشن غیر قانونی طور پر فروخت کیا گیا تو ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس موقع پر رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details