اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز نہیں: سدھاکر - etv bharat urdu

ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا ہے کہ کرناٹک میں مکمل لاک ڈوان نافذ کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

کرناٹک میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز نہیں: سدھاکر
کرناٹک میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز نہیں: سدھاکر

By

Published : May 2, 2021, 7:57 AM IST

ڈاکٹر کے سدھاکر نے کووڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع گلبرگہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے پنچایت آڈیٹوریم میں ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی و کونسل کے علاوہ اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد کیا۔ ریاستی وزیر نے گلبرگہ میں کووڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

کرناٹک میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز نہیں: سدھاکر

انہوں نے کووڈ۔19 پر قابو پانے کے لیے کبے جا رہے اقدامات سے بھی واقفیت حاصل کی۔ ڈاکٹر سدھاکر نے جیمس اسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں دی جا رہی سہولیات سے واقفیت حاصل کی۔

ڈاکٹر سدھاکر نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کووڈ۔19 کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے کرناٹک میں مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کی حکومت کے سامنے کوئی تجویز نہیں ہے۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں جنتا کرفیو کو صرف 4 روز قبل ہی نافذ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹر میں 44 روز تک لاک ڈاون نافذ کیا گیا جس کے بعد کیسز میں کچھ حد تک کمی آئی ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے مزید کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر صورتحال پر قابو پانا ناممکن ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کورونا گائیڈ لائین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

ایک اور سوال کے جواب میں ریاستی وزیر صحت نے بتایا کہ کووڈ-19 کے ٹیکوں کا اسٹاک ابھی تک نہیں پہنچا۔ مس کی وجہ سے کرناٹک میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکے دینے کی مہم شروع نہیں کی جاسکی۔ تاہم چیف منسٹر یدی یورپا نے مہم کا علامتی افتتاح انجام دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details