اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: جلوس عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کی اجازت نہیں - جلوس یا پروگراموں پر پابندی

حکومت کرناٹک نے کووڈ 19 وبا کی وجہ سے 30 اکتوبر کو عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس یا پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

no processions rallies amid eid milad u nabi Karnataka govt issues guidelines for festival
کرناٹک: جلوس عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم پر پابندی

By

Published : Oct 22, 2020, 11:06 AM IST

ریاستی حکومت نے محلہ سطح پر منعقدہ ہونے والے خطبات میں عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال اور 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں کی شمولیت پر ممانعت کی ہے۔

محکمہ اقلیتی بہبود، حج اور وقف کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق، مسجد کے داخلی راستے پر سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کی سہولیات مہیا کی جائیں، مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے اور ماسک لازمی طور پر پہنا جائے اور ساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اور پروگرامز میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے نام، پتہ وغیرہ تفصیلات کو درج کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ مذکورہ ہدایات کے بعد شہر کے علماء کرام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ مولود النبوی کے مبارک موقع پر سادگی سے خوشی منائیں، اپنے مساجد و گھروں ہی پر نوافل کا اہتمام کریں اور کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details