اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی - no eid prayer

ریاست کرناٹک کے یادگیر میں کورونا وبا کے سبب نماز عیدالاضحیٰ عیدگاہ میں ادا نہیں کی جائے گی۔

no eid prayer at eidgah in yadgir
یادگیر: عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

By

Published : Jul 31, 2020, 9:34 PM IST

منصور احمد افغان، صدر قدیم عید گاہ کمیٹی یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ حکم نامے کے مطابق یکم اگست کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی جبکہ عیدگاہ میں عید کی نماز ادا کرنے پر حکومت نے پابندی عائد کردی ہے۔

یادگیر: عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ یادگیر میں عیدالاضحی کی نماز عیدگاہ میں ادا نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں عید کی نماز ادا کریں۔

منصور احمد افغان نے کہا کہ عید کے موقع پر کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جانوروں کے فضلہ کو بلدیہ کی جانب سے مقرر کردہ گاڑیوں ڈالیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل عید سادگی سے منانے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details