دھارواڑ (کرناٹک): ریاست کرناٹک کے ضلع دھارواڑ تعلقہ کے باڈا گاؤں کے قریب جمعہ کی دیر رات تقریباً ایک بجے ایک تیز رفتار کروزر گاڑی سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا جانے سے نو افراد کی موت ہو گئی۔ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جانکاری کے مطابق یہ لوگ منصورہ گاؤں میں منگنی کی تقریب میں شرکت کرکے کروزر گاڑی میں واپس آرہے تھے۔ Nine killed in Karnataka road accident۔
یہ واقعہ دھارواڑ کے مانسورہ گاؤں سے بیناکنی گاؤں کے راستے میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت اننیا (14)، ہریش (13)، شلپا (34)، نیلوا (60)، مدھوشری (20)، مہیشوریا (11) اور شمبولنگیا (35) کے طور پر کی گئی ہے۔ اور چناوا (45) اور منوشری کی اسپتال میں موت ہوگئی۔