اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: نیا سال کے موقع پر نائٹ کرفیو کا اعلان

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں نئے سال کے موقع پر کووڈ 19 اور اس کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے پورے شہر میں 31 دسمبر کی رات کو 10:30 بجے سے یکم جنوری 2021 کی صبح 6:30 بجے تک دفعہ 144 نافذ رہے گا۔

نیا سال کے موقع پر نائٹ کرفیو کا اعلان
نیا سال کے موقع پر نائٹ کرفیو کا اعلان

By

Published : Dec 31, 2020, 2:45 PM IST

گلبرگہ شہر میں نئے سال کے موقع پر کووڈ19 اور اس کی دوسری لہر نہ پھیلے، اس کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔پورے گلبرگہ شہر میں 31 دسمبر 2020 کی رات 10.30 بجے سے یکم جنوری 2021 کی صبح 6.30 بجے تک سی آر پی سی ایکٹ 1973 کی دفعہ 144 کے تحت حکم امتناع جاری کیا گیا ہے۔

لبرگہ سٹی پولیس کمشنر این ستیش کمار نے یہ احکامات جاری کر دئے ہیں۔ عوامی مقامات پر سال نو کی تقریب اہتمام کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے اور 5 سے زائد افراد کے ایک مقام پر جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہے۔ پب. بار، ریسٹورنٹس کو مقررہ وقت پر بند کرنے اور ڈی جے ساونڈسٹم پر مکمل طور پر پابندی رہے گی اور پٹاخے نہیں جلا سکتے ہیں۔

ہوٹل، بار، پب، ریسٹورنٹس اور دیگر مقامات میں نئے سال کی تقریب منانا ہے تو لوگوں کو متعلقہ محکموں کی جانب سے اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ حکومت کی جاری کردہ کووڈ19 کے اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی جائے گی۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details