بنگلورو: کرناٹک حکومت نے بی جے پی کارکن پروین نیتارو قتل معاملے کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایم بسواراج بومئی نے آج بنگلورو میں یہ بات کہی۔ NIA will investigate the murder of BJP Yuva Morcha leader
اس حوالے سے منگلورو میں تعینات اے ڈی جی پی آلوک کمار نے کہا کہ 'پروین کمار قتل کیس میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ معاملے کے کچھ دیگر ملزمین مفرور ہیں۔ پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ موجودہ وقت میں پیش آنے والے خوفناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے جنوبی کنڑ ضلع اور منگلورو شہر میں خصوصی آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔