اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Charge sheet revealed youth recruitment for ISIS : این آئی اے چارج شیٹ میں ISIS کے لیے بھرتی کا انکشاف - آئی ایس آئی ایس میں بھرتی

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانچ میں بنگلورو میں ISIS عسکریت پسند تنظیم (اسلامک اسٹیٹ) کے لیے نوجوانوں کی بھرتی کے لیے ایک بڑا اسٹیج تیار کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اس سلسلے میں ایک چارج شیٹ داخل کیا ہے۔

nia
nia

By

Published : May 20, 2022, 8:42 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے داخل کی گئی ایک چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان - جوہیب منا اور عبدالقادر - نے تقریباً 28 افراد کو مذہب اسلام قبول کروایا۔ NIA Charge sheet revealed youth recruitment for ISIS in Bengaluruیہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ نوجوانوں کو ایک عشائیہ میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہیں دہشت گردی کے بارے میں تقریر کے ذرعے داعش میں شامل ہونے پر اکسایا گیا تھا۔شام کے ایک بدنام باغی محمد ساجد نے بنگلور میں ایک تقریر کی تھی، اس نے شہر میں تین دن گزارے اور نوجوانوں کو داعش میں شامل ہونے پر اکسایا۔

این آئی اے چارج شیٹ

این آئی اے کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ساجد کی بنگلورو سے واپسی پر بہت سے نوجوان کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے تک انکے ساتھ گئے اور انہیں الوداع کیا۔ اگست 2020 میں این آئی اے کی ٹیم نے بنگلورو میں ایک ڈاکٹر عبدالرحمان کو گرفتار کیا۔ NIA Charge Sheet, ISIS recruitmentتفتیش کے دوران دو ملزمان کے کردار کا انکشاف ہوا تھا۔ ملزمان نے ہندوستان میں نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس میں بھرتی کیا اور انہیں شام بھیجنے کے لیے رقم بھی جمع کی۔ رحمان کی انکوائری کے بعد این آئی اے نے ایک الگ کیس درج کرکے چارج شیٹ داخل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details