پولس نے جمعہ کو بتایاکہ مرنے والوں کی شناخت اسی گاؤں کی کارتیکا (23) اور ضلع کے یلور تعلقہ کے ارتش (27) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی 20 مارچ کو شادی ہوئی تھی۔ دونوں بنگلورو میں کام کرتے تھے اورلاک ڈاؤن کے وجہ سے گاؤں میں تھے۔
نئے شادی شدہ جوڑے کی ندی میں دوبنے سے موت - کرناٹک کے ہاسن میں ہینلی گاؤں
کرناٹک کے ہاسن میں ہینلی گاؤں کے نزدیک ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی سیلفی لینے کی کوشش میں ہیم وتی ندی میں ڈوب کر موت ہوگئی۔

نئے شادی شدہ جوڑے کی موت
ڈپٹی پولیس کمشنر گوپی نے بتایا کہ شادی شدہ جوڑے جمعرات دیر شام اپنی موٹر سائیکل پر گھومنے کے لئے گئے تھے، تبھی یہ حادثہ ہوگیا۔ ان جوڑوں کے زیورات ان کے جسم پر ہی تھے اورموٹرسائیکل بھی جائے واقع پر ہی ملی ہے۔ لاشوں کو ندی سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔