جہاں ایک طرف ملک میں فرقہ وارانہ منافرت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے وہیں کچھ لوگوں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثالیں بھی پیش کررہے ہیں۔ کرناٹک میں فرقہ وارانہ طور پر حساس جنوبی ضلع میں ایک ہندو نوجوان نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک عظیم مثال پیش کی ہے۔ اس نوجوان نے بنٹوال تعلقہ کے وٹل میں واقع ایک مسجد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ وٹل میں بیریکٹے کے رہنے والے جے چندرشیکر کی 24 اپریل کو شادی ہوئی تھی، چونکہ مسلمان ماہ رمصان کے دوران روزہ رہتے ہیں اسی لیے کئی مسلمان دوست اس شادی میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔ Newly-Wed Hindu Youth Hosts Iftar Party At Mosque
یہ بھی پڑھیں: