اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: جامع مسجد کا افتتاح - yadgir karnataka news

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شوراپور تعلقہ کے یلور دیہات میں جامع مسجد کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔

جامع مسجد کا افتتاح
جامع مسجد کا افتتاح

By

Published : Sep 6, 2020, 9:42 AM IST

اس موقع پر مفتی اقبال احمد قاسمی نماز پڑھانے کا ساتھ افتتاح کیا۔

مفتی اقبال احمد قاسمی نے کہا کہ مسجد بنانا ثواب جاریہ کا کام ہے۔

مسجد کے کاموں میں لگنے والی ہر ایک چیز ثواب جاریہ ہے۔

اس موقع پر مفتی اقبال نے مصلیان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب اس مسجد کو آباد رکھنا گاؤں والوں کی ذمہ داری ہے۔

اس مسجد میں پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آپ تمام لوگوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ نمازوں کی پابندی کریں۔

انھوں نے کہا کہ نماز پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔

روز قیامت میں نمازوں سے متعلق سوال کیا جائے گا۔

ہمیں ہر حال میں نماز ادا کرنا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیے:'بنگلور تشدد معاملے میں بے قصوروں کو رہا کیا جائے'

سات سال کی عمر سے لے کر مرنے تک نماز پڑھنا فرض قرار دیا گیا ہے۔

یہ مسجد سبحان انجینئر کی نگرانی میں مکمل ہوئی ہے۔

اس موقع پر عود بن عمر چاوش وقف بورڈ ممبر، آدم قاضی، ارشد دکنی، طاہر راج محمد، محبوب، عبدالغنی صدر جامع مسجد یلور کے علاوہ گاؤں کے دیگر احباب موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details