ہم دیش کے لئے قربان فوجیوں کو یاد کریں اور ان کے نقش قدم پر چلیں بنگلورو: ہندوستانی فوج کے جاں باز سپاہی میجر کرنل تاراپوری، میجر شیطان سنگھ اور حوالدار عبدالحمید، یہ وہ بہادر سولجرز تھے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جنہیں بعد از مرگ پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔
ہندوستان دیش کی آزادی کے لئے ان بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے، بی ایم ایس اور بی پی ایم اہس سے جڑے 515 آرمی بیس ورکشاپ کے ورکرز کی. جانب سے سنہ 2024 کے نئے سال کا کیلنڈر سابق ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر اشوتھ ناراین کے ہاتھوں اجرا عمل میں آیا۔
اس موقع پر سابق وزیر ڈاکٹر اشوتھ ناراین نے ی ایم ایس و بی پی ایم سے جڑے 515 آرمی بیس ورکشاپ کے اس اقدام کی خوب سراہنا کی اور کہا کہ مذکورہ جنگجو بہادر سپاہیوں کے کارنامے اور ان کی قربانیوں کو نئی نسل پہنچانے کی کوشش کریں تاکہ وہ دیش میں امن و سلامتی کو قائم کرنے کی ذمہ داری اٹھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ شہر کے جینئس انگلش میڈیم اسکول میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد
اس موقع پر بی ایم ایس و بی پی ایم ایس کے ذمہ داران بی پی ایم کے نیشنل لیڈر تھیروکمار، سمیع اللہ خان، ورہ لکشمی، بھگت سنگھ بشٹ، ایدتیہ گنیشیہ، ویر کمار، آنند کمار، گوپالا کرشنا، کرشنا کمار اور امرناتھ نے کہا کہ بلا شبہ ایک بڑی تعداد میں ہمارے بہادر فوجیوں نے دیش کی حفاظت میں اپنی جانیں قربان کی ہیں ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ انہیں یاد کریں و ان کے نقش قدم پر چلیں اور ہم دیش کے نوجوانوں سے بھی یہی تلقین کرتے ہیں۔