حضرت ٹیپو سلطان کی تاریخ ولادت کو لیکر اختلافات ہیں. بعض افراد 10 نومبر تو کئی افراد 20 نومبر بتارہے ہیں، وہیں گلبرگہ شہر کے سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید کی تاریخ ولادت پر ریسرچ کر کے حقیقی تاریخ ولادت کا پتہ لگا نا چاہیے۔ تاکہ عوام حضرت ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش ایک ساتھ منا سکیں۔
ٹیپو سلطان کی تاریخ یوم ولادت سے متعلق اختلافات دور کرنے کی ضرورت - ٹیپو سلطان کی تاریخ یوم ولادت
ریاست کر ناٹک میں ٹیپو سلطان شہید کی یوم پیدائش 10 نومبر کو منائی جاتی ہے۔
کرناٹک میں جب کانگریس کی حکومت تھی تو اس وقت حضرت ٹیپو سلطان شہید کی یوم پیدائش 10 نومبر کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن بی جے پی حکومت نے حضرت ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کو سرکاری پروگرام کے تحت منانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لیکن ایک ساتھ مل کر حضرت ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کو منانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ آنے والی نسل کو حضرت ٹیپو سلطان کی تاریخ کا پتہ چل سکیں۔
آج چند فرقہ پرست تنظیمیں ٹیپو سلطان کی تاریخ کو غلط بتانے کی کوشش کررہی ہے۔اور ٹیپو سلطان کے نصاب کو ہٹانے کی سازش کر رہے ہیں۔ اس لیے ہم کو ایک ساتھ مل کر فرقہ پرست تنظیموں کی مخالفت کر نے کی ضرورت ہے۔