بیدر:بریمس ہسپتال، بیدر، کے احاطے میں موجود بلڈ بینک کی جانب سے این سی سی کے 74 سال مکمل ہونے پر عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر این سی سی کے طلباء وہ طالبات نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ فوجی افسر سومن پاٹیل نے بھی خون کا عطیہ پیش کرکے عوام سے زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ پیش کرنے کی تلقین کی۔ NCC Holds Blood Donation Camp in Bidar
مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیے گئے 32کرناٹک بٹالین کالابورگی کے صوبیدار میجر پھول چند نے طلبہ سے خطاب کیا اور N.C.C کے اپنے ذاتی تجربات - زمانہ طالب علمی سے لےکر افسر بننے تک - کی مختصر تفصیل بتائی۔ انہوں نے NCC کے وجود میں آنے، اس کی اہمیت و افادیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’این سی سی کے طلباء کو اگنی ویر جیسی سرکاری ملازمت کا موقع ملنا چاہیے۔‘‘