اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raids in Karnatka کرناٹک کے کئی مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ - بی جے پی رہنما قتل کیس میں این آئی اے کا چھاپہ

کرناٹک میں بی جے پی کے یووا مورچہ رہنما پروین نیتارو کے قتل کے سلسلے میں آج این آئی اے کی جانب سے ریاست کے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ National Investigation Agency conducted raids in many parts of the Karnataka

National Investigation Agency conducted raids in many parts of the Karnataka state
کرناٹک کے کئی مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

By

Published : Nov 5, 2022, 12:02 PM IST

Updated : Nov 5, 2022, 1:38 PM IST

دکشینہ کنڑ: تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے ہفتہ کے روز کرناٹک کے ہبلی اور میسور میں کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ معلومات کے مطابق این آئی اے نے ہبلی میں ایس ڈی پی آئی لیڈر اسماعیل نلبند کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، تو دوسری طرف میسور میں پی ایف آئی کے سابق سکریٹری سلیمان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ یہ چھاپہ مار کارروائی بیلاری میں بی جے پی کے نوجوان لیڈر پروین کمار نیتارو کے قتل کے سلسلے میں ریاست کے کئی مقامات پر چھاپے مار کارروائی کی گئی۔ National Investigation Agency conducted raids in many parts of the Karnataka

بتادیں کہ بیلاری میں بی جے پی کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو قتل کیس میں آج قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے ریاست کے میسور کے منڈی محلہ سمیت کئی مقامات میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ چھاپہ مار کارروائی میسور کے منڈی محلہ واقع پی ایف آئی کے ضلع جنرل سکریٹری محمد سلیمان کے گھر پر بھی کی جارہی ہے۔ افسران سلیمان سے فون کالز کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

بتادیں کہ این آئی اے نے بیلاری میں بی جے پی کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو کے قتل کے سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں شفیع بیلارے، اقبال بیلارے، ابراہیم شاہ آف سولیا کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Nov 5, 2022, 1:38 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details