اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Council For Promotion Of Urdu Language Bus Reached Gulbarga: قومی کونسل برائے فروغ اردو کی گشتی بس گلبرگہ پہنچی

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان National Council For Promotion Of Urdu Language کی اردو کتابوں پر مشتمل گشتی بس کرناٹک کے گلبرگہ میں دورہ کررہی ہے۔ Urdu Books Bus Reached Gulbarga اس بس میں دس ہزار سے زائد اردو کتابیں موجود ہیں۔ ان میں اردو لیٹریچر، اردو ہسٹری، اردو لغت اور مشہور شخصیات کی لکھی کتابیں موجود ہیں۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو کی گشتی بس گلبرگہ پہنچی
قومی کونسل برائے فروغ اردو کی گشتی بس گلبرگہ پہنچی

By

Published : Jan 14, 2022, 9:37 AM IST

Updated : Jan 14, 2022, 9:57 AM IST

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان National Council For Promotion Of Urdu Language کی اردو کتابوں پر مشتمل گشتی بس دہلی سے کرناٹک پہنچی جبکہ یہ بس بنگلور، کولار، داونگرے، ہبلی دھارواڑ سے ہوتے ہوئے گلبرگہ پہنچی ہے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو کی گشتی بس گلبرگہ پہنچی

اس موقع پر اس موقع پر قومی کونسل برائے فروغ اردو کی کتابوں پر مشتمل گشتی بس کے ذمہ دار صدیق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل کی گشتی بس گلبرگہ کا دورہ کررہی ہے۔ National Council For Promotion Of Urdu Language Bus Reached Gulbarga انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں یہ بس دہلی سے کرناٹک پہنچی اور بنگلور، کولار، داونگرے اور ہبلی دھارواڑ سے ہوتے ہوئے اب گلبرگہ پہنچی۔

گشتی بس کے ذمہ دار صدیق نے بتایا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو کی جانب اردو کی ترقی اور فروغ کے لیے کرناٹک میں یہ بس دورہ کررہی ہے۔ اس بس میں دس ہزار سے زائد اردو کتابیں موجود ہیں۔ ان میں اردو لیٹریچر، اردو ہسٹری، اردو لغت اور مشہور شخصیات کی لکھی کتابیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کتابوں کو ڈسکاونڈ کے ساتھ فروخت کیا جائے گا۔ بس، گلبرگہ شہر تین دنوں سے دورہ کررہی ہے جبکہ 14 جنوری بروز جمعہ دورہ کا آخری روز ہوگا۔ اس دن صبح 10 تا شام 5 بجے تک اردو گشتی بس شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے عوام سے نیشنل کالج آکر کتابیں خرید نے گزارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر سینیئر صحافی عزیز سرمست نے کہاکہ قومی کونسل فروغ اردو کی یہ ایک اچھی پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگہ اردو کا شہر کا ہے۔ یہاں اردو کے کئی شعرا اور ادیب موجود ہیں۔ اردو کتابوں کی گشتی بس میں بڑی تعداد میں طلبا و دیگر افراد کو کتابیں خریدتے ہوئے دیکھا گیا۔

Last Updated : Jan 14, 2022, 9:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details