ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی قدیم مسجد، مسجد شاہ علی مرزا میں گزشتہ تیس سالوں سے عید میلاد النبی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا جاتا آرہا ہے۔
جس میں مختلف اضلاع کے مشہور و معروف شعراء، نعت خواں رسول ﷺکے شان میں نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس محفل نعت کی سرپرستی محمد جامی صدر مسجد شاہ علی مرزا نے فرمائی۔ اس موقع پر مبین قریشی، سمیع الدین افنان، خسرو سگری، محمد کلیم الدین، ادریس شاہ آبادی، محمد قدوس، خادم اظہر محمد یونس ودیگر نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی اس نعتیہ محفل کی نظامت خادم اظہر نے چلائی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شفیق احمد قریشی رکن مسجد ہذا نے کہا کہ 'پچھلے 31 سالوں سے عید میلاد نبی ﷺکے موقع پر محفل نعت کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ اس سال بھی کی شعراء، نعت خواں احباب نے شرکت کرتے ہوئے محفل کو رونق بخشی۔