بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے قصبہ چامنور میں حضرت سید حسین بادشاہ چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین سید امام الدین چشتی کی نگرانی میں نعت و منقبتی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔
مشاعرہ کا آغاز مولوی مظہر احمد کے قرات کلام پاک سے ہوا۔سید محبوب بادشاہ، سید حسین سر مست ، سید جمیل ،محمد جیلانی، سید لاڈلے، سید داول انعام دار ، سید ظہیر پاشاہ قادری، عبدالحمید جورگی، محمد افضل الدین قادری ، وہ دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
مبین احمد زخم یادگیر ،پیرزادہ اسحاق عظیم شاہ آباد ، سید طیب فرقان، الیاس صابری ہاشمی،ادریس تسکین، مظہر احمد گرمٹکالی وہ دیگر نے نعت کلام پیش کیا۔اس موقع پر حضرت سید شاہ بادشاہ چشتی قادری کے سجادہ نشین سید امام الدین چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نعت کا لکھنا، نعت کا پڑھنا اور نعت کا سننا سب ثواب میں داخل ہے ۔اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ شعرا کرام غزلیں اور نظمیں زیادہ لکھا کرتے ہیں لیکن نعت لکھنے کا شرف اور ذوق کسی کسی کو ہوتا ہے۔