بڑی آبادی کے درمیان کچھ مرض میں مبتلا ایسے بزرگ ہیں، جو سڑکوں پر یا مساجد و مندروں کی سیڑھیوں پر پڑے ہوئے ہیں اور چند بزرگوں کو ان کی اولاد نے گھروں سے نکال دیا ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ان دردناک حالات میں تڑپتے مجبور بزرگوں کے سہارے کے لئے شہر میسور کے درد رکھنے والے شیخ مقصود کی قیادت میں مفکر و دانشور حضرات کی جانب سے "میسور اولڈ ایج ہوم" کا قیام عمل میں آیا۔ یہ اولڈ ایج ہوم کرناٹک کے میسور میں واقع ہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میسور اولڈ ایج ہوم کے سیکرٹری سید کامران نے بتایا کہ اولڈ ایج ہوم کے اخراجات شہر کے اہل خیر حضرات کی جانب سے پر کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اولڈ ایج ہوم میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود ہیں۔