اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنا حکومت کی ذمہ داری'

بنگلور میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے مولانا افتخار قاسمی نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت نے گزشتہ سال نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے کوئی سبق لیا؟ حکومت لاک ڈاؤن کو ہی اس وبائی مرض کا آخری حل کیوں مان بیٹھی ہے۔

By

Published : Apr 28, 2021, 4:57 PM IST

Updated : Apr 28, 2021, 5:17 PM IST

کورونا لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنا حکومت کی ذمہ داری
کورونا لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنا حکومت کی ذمہ داری

ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ ہی شہر بنگلور کے علماء کرام نے اس سے پیدا ہونے والے حالات کے متعلق ایک نشست منعقد کی جہاں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ لاک ڈاؤن سے غریب و متوسط طبقے بری طرح متاثر ہونگے لہذا حکومت اس کا نوٹس لے۔



اس موقع پر مولانا افتخار قاسمی نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت نے گزشتہ سال نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے کوئی سبق لیا؟ حکومت لاک ڈاؤن کو ہی اس وبائی مرض کا آخری حل کیوں مان بیٹھی ہے۔

مولانا افتخار نے حکومت سے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کو نافذ کر کے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں ہوسکتی بلکہ حکومت کو اس کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے لئے بھی غور و فکر کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ ریاست کرناٹک میں کووڈ کی وبا بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے، گزشتہ کئی دنوں سے ہر روز پازیٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر رہی یے اور دو سو سے زیادہ لوگ اس وبا کا شکار ہورہے ہیں۔



وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے حکومت نے 14 دنوں کے سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا ہے جس کی شروعات کل رات ہوچکی ہے۔

Last Updated : Apr 28, 2021, 5:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details