اردو

urdu

ETV Bharat / state

PFI' Reaction to BJP's Victory': بی جے پی کی کامیابی سے مسلمان ہرگز مایوس نہ ہوں، پی ایف آئی

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے آج کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی حاصل ہونے سے مسلمانوں کو مایوس ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں Muslims need not despair of the BJP's success ہے۔

بی جے پی کی کامیابی سے مسلمان ہرگز مایوس نہ ہوں، پی ایف آئی
بی جے پی کی کامیابی سے مسلمان ہرگز مایوس نہ ہوں، پی ایف آئی

By

Published : Mar 12, 2022, 5:36 PM IST

بھارت کے چار ریاستوں میں گزشتہ دنوں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی حاصل ہونے کے بعد پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے کہا ہے کہ بی جے پی کی کامیابی سے مسلمانوں کو ہرگز مایوس ہونے کی ضرورت PFI' Reaction to BJP's Victory' نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے کہا کہ 'اس انتخابات میں بی جے پی کا ایجینڈا ریاست کی ترقی نہیں بلکہ ہندوتوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی ے جے پی نے اپنی نفرت کی سیاست BJP's hate politics کے ذریعے 4 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انیس احمد نے بتایا کہ بھلے ہی بی جے پی نے سیٹوں میں اکثریت حاصل کی ہے لیکن دوسری جانب سماج وادی پارٹی کی ووٹ شئیر میں بڑا اضافہ ہوا ہے جسے سیاسی اعتبار سے مثبت انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ صرف مسلم ووٹوں سے ملک میں کہیں بھی اقتدار حاصل نہیں کیا جاسکتا تاہم ایک مضبوط اپوزیشن بنایا جاسکتا ہے۔

ویڈیو
انیس احمد نے کہا کہ بی جے پی کو صرف انتخابات میں ہرانا اس کی ہار نہیں ہے بلکہ بی جے پی کو ہرانے کے لیے سوشل اور پالیٹیکل تحریک چلائی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری Muslims need not despair of the BJP's success نے کہا کہ گزشتہ روز چار ریاستوں میں ہوئے انتخابات کے نتائج سے عوام کو یا خاص کرکے مسلمانوں کو ہرگز مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سبھی سیکولر و انصاف پسند طبقات ملک کے مسائل پر سوال اٹھائیں اور ایک سماجی و سیاسی اعتبار سے تحریک چلائی جائے تاکہ ملک کو بچایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details