اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم نوجوانوں نے غیر مسلم کی آخری رسوم ادا کیں - کرناٹک کورونا وائرس

کرناٹک کے شہر کوپل میں مسلم نوجوانوں نے ہندو شخص کی آخری رسومات انجام دے کر انسانیت کی مثال قائم کی۔ مذکورہ شخص کی سانس لینے میں دشواری سبب موت ہوئی تھی۔

final rites of Hindu man
final rites of Hindu man

By

Published : Apr 26, 2021, 9:16 PM IST

کرناٹک کے کوپل شہر میں سانس لینے میں شدید دشواری کے سبب فوت ہونے والے شخص کی آخری رسومات میں اس کا کوئی بھی رشتہ دار نہیں آیا۔ اس لیے مسلم نوجوانوں نے آخری رسومات ادا کیں۔

مسلم نوجوانوں نے غیر مسلم کی آخری رسومات ادا کی

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وکاس نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی سانس لینے میں شدید دشواری سے موت ہوگئی۔ مرنے والے کا بیٹا کووڈ متاثرہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دیگر رشتہ داروں نے اس وجہ سے آخری رسوم میں حصہ لینے سے گریز کیا کہ کہیں یہ شخص کورونا وائرس کی وجہ سے نہ ہلاک ہوا ہو۔ چنانچہ آخری رسوم مسلم تنظیم 'ہیومینیٹرین ریلیف سوسائٹی' کے ممبران نے انجام دی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی صدر سید ہدایت علی، ٹیم لیڈر محمد خلیل، اصغر خان، غوث پٹیل، ساجد حسین، رحمت حسین اور محمود اکھیل موجود تھے۔

اس دوران یہ الزام بھیلگایا گیا کہ ایک نجی ایمبولینس نے لاش کو قبرستان منتقل کرنے کے لیے متوفی کے اہلخانہ سے زیادہ رقم وصول کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details