اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاج - citizen amendment act

مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کو محکمہ پولیس کی جانب سے ریلی کی اجازت نہ ملنے پر قدیم تحصیل آفس کے روبرو میدان میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کرنا پڑا۔

muslim welfare association protests against citizen amendment act at bidar karnataka
سی اے اے کے خلاف مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاج

By

Published : Dec 23, 2019, 4:53 PM IST

ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع کے ہمنا آباد میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مسلم ویلفر ایسوسی ایشن کا ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔

اس احتجاجی جلسے میں مولانا مفتی تصدق ندوی، محمد عبدالصمد، محمد جمیل خان، مولانا محمد شجاع الدین قاسمی، مولانا سید مصباح الدین حسامی، مولانا توفیق حسین، محمد افسر کے علاوہ دیگر علمائے کرام، سیاسی قائدین، ہمدردانہ قوم و ملت کے علاوہ برادران وطن کے دلت قائدین موجو تھے۔

اس احتجاجی جلسے کی صدارت مجید خان، صدر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن نے فرمائی۔ اس موقع پر مفتی عاطف نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریت ترمیمی قانون صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہندوستانیوں کا مسئلہ ہے۔

سی اے اے کے خلاف مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاج

حافظ کلیم اللہ نے کہا کہ ہمارے ملک کی پہچان ہمارا قانون ہے اور ہمارا قانون مکمل ہے اس میں ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاج کسی مذہب اور یا کسی قوم کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہمارا احتجاج اپنے حقوق کے لئے ہے۔

مولانا محمد تصدق ندوی سکریٹری جمعیت علماء بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندو اور مسلمان اس ملک کی دو آنکھیں ہیں اور مرکزی حکومت اس قانون کا سہارا لے کر ہمارے درمیان نفرت پھیلانا چاہتی ہے مگر ہم یہ ہرگز ہونے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہمناباد تحصیلدار کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی۔

احتجاجی جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم نوجوان اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے اور ترنگا لہراتے ہوئے دیکھے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details