کرناٹک کے ایک کالج کیمپس میں مذہبی ٹوپی پہنے طالب علم کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کرنے کے الزام میں سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ بنہٹی جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) عدالت کی ہدایت کے بعد، کالج کے پرنسپل اور سب انسپکٹرز سمیت ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔Muslim Student Physically Assaulted for Wearing Skull Cap in Karnataka
اس معاملہ میں متاثرہ نوید حسن تھراتھری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ 18 فروری کو جب وہ ٹوپی پہن کر ترادل کے گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج پہنچا تو اسے داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ متاثرہ طالب علم نے الزام لگایا کہ اس کے مذہبی جذبات کی توہین کی گئی اور اس لئے اس نے عدالت سے کالج کے پرنسپل اور پولیس سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی، جنہوں نے اس کا کالج سے بائیکاٹ کیا۔ عدالت نے نوید کے دلائل کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 30 جون کو مقرر کی گئی ہے۔