اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلمان انصاف کے لئے اٹھ کھڑے ہوں: مولانا سجاد نعمانی - sajjad nomani guided Muslims to stand for justice

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی، سجادہ نشین خانقاہ نعمانیہ نیرل اور ایگزیکٹو ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ’تحفظ الایمان و اصلاحِ معاشرہ‘ سے خطاب کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 7:38 PM IST

بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی، سجادہ نشین خانقاہ نعمانیہ نیرل اور ایگزیکٹو ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ’تحفظ الایمان و اصلاحِ معاشرہ‘ سے خطاب کیا جس میں ہزاروں کی تعداد لوگوں نے شرکت کی۔ مولانا سجاد نعمانی نے اپنی تقریر میں معاشرے میں بڑھ رہے فطنوں پر روک لگائے جانے پر زور دیا اور نوجوان نسل کے ایمانی جذبہ کو تباہ کرنے کی سازشوں پر روشنی ڈالی۔

مولانا سجاد نعمانی نے اپنے خطاب میں مسلمانوں سے کہاکہ وہ انصاف کی خاطر ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور مظلومین کی مدد کریں. مولانا نے معاشرتی برائیاں جن میں منشیات، شراب نوشی، ناخواندگی، بے شرمی، جہیز کا نظام، صنفی عدم مساوات، ذات پات کا نظام وغیرہ شامل ہیں ان سے مسلم معاشرہ کو بڑا نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے ان برائیوں سے دور رہنے کی اپیل کی۔
مولانا نے سامعین سے کہا کہ اپنے ایمان کی حفاظت، معاشرے میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے اور اپنے مسلمان بھائی بہنوں خصوصاً نوجوان نسل کی اصلاح پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دھارواڑ کی 450 برس قدیم تاریخی جامع مسجد کی تاریخی اہمیت


واضح رہے کہ مولانا سجاد نعمانی شہر بنگلور کے دورے پر ییں جبکہ اس دوران انہوں نے متعدد پروگرامز میں شرکت کی جس کا مقصد ملت کے نوجوانوں کی رہنمائی کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details