اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک قانون سازکونسل میں مسلم نمائندگی کا ہونا بہت ضروری: اقبال احمد - کرناٹک قانون ساز کونسل میں کل پانچ ایم ایل سی مسلم

کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن اقبال احمد سراڈگی نے کہا کہ 'کرناٹک قانون ساز کونسل میں مسلم نمائندگی کا ہونا بہت ضروری ہے جس سے مسلم طبقے کی ترقی ہو سکے۔'

اقبال احمد سراڈگی
اقبال احمد سراڈگی

By

Published : Jun 18, 2020, 4:09 PM IST

ریاست کرناٹک قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کی سات سیٹوں پر انتخابات 29 جولائی کو ہونے ہیں۔ کرناٹک قانون ساز کونسل میں کل پانچ ایم ایل سی مسلم ہیں، ان میں سے تین مسلم اراکین کے عہدے کی اسی ماہ میں مدت ختم ہونے جارہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ان میں گلبرگہ سے اقبال احمد سراڈگی، داونگرے سے عبدالجبار، بنگلور سے نصر احمد شامل ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے ایم ایل سی اقبال احمد سراڈگی نے کہا کہ 'کرناٹک قانون سازکونسل میں مسلم نمائندگی کا ہونا بہت ضروری ہے۔ مرکز اور ریاست میں کانگریس حکومت کے وقت کرناٹک قانون ساز کونسل میں مسلم اراکین کو بڑی تعداد میں موقع دیا گیا ہے۔'

اب اس حکومت سے کرناٹک قانون ساز کونسل میں مسلم اراکین کو بڑی تعداد میں نمائندگی دینا مشکل ہے۔ اس لئے کانگریس پارٹی کی جانب سے ہی مسلم طبقے کے اراکین کو دوبارہ موقع فراہم کرنا چاہیے جس سے مسلم طبقے کی تر قی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں تمام سیکولر پارٹیوں کو متحد ہو کر کام کر نے کی ضرورت ہے جس سے ملک میں بی جے پی حکومت کا خاتمہ ہو سکے۔

ایسے حالات میں تمام مسلم رہنما اپنے آپسی اختلاف کو بھول کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر کام کر نے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details