ودیا مندر ملک کے ممتا ز تعلیمی اداروں میں سے ہے۔ وزارت فروغ انسانی وسائل نے 2018 میں اسے بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
شعبہ سنسکرت میں رمضان خان کی تقرری - شعبہ سنسکرت میں رمضان خان کی تقرری کی
بنارس ہندو یونیورسٹی میں سنسکرت کے مسلم پروفیسر فیروز خان کے بائیکاٹ کے درمیان رام کرشن مشن ودیا مندر بیلور نے سنسکرت کے شعبہ میں گنیش تودو کے پروفیسر رمضان خان کو اسسٹنٹ پروفیسر مقرر کیا ہے۔
بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلباء شعبہ سنسکرت میں مسلم پروفیسر کی تقرری کے خلاف وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاج کررہے ہیں اور مسلم پروفیسر سے کلاس لینے سے انکار کردیا ہے۔
ایسے میں رام کرشن مشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ سوامی وی ویکانند کے نقش قدم پر چلنے والا ادارہ ہیں۔سوامی وی ویکانند عالمی بھائی چارہ کے سب سے بڑے وکیل تھے۔کلکتہ یونیورسٹی میں شیخ صابر علی نے سنسکرت کےشعبہ میں انڈرگریجوٹ اور پوسٹ گریجوٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔مغربی بنگال اسٹیٹ یونیورسٹی باراسات میں شعبہ کے ٹیچر شمیم احمد نے مہابھارت میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔