اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کی امداد میں بنگلور کی مسلم تنظیموں نے تاریخ رقم کی - جماعت اسلامی ہند

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ عوام گویا پریشانی کے دلدل میں دھنس چکے تھے، غریب و متوسط طبقے پریشانی میں مبتلا ہوئے اور مہاجر مزدور اضطراب میں ڈوب چکے تھے۔

کورونا متاثرین کی امداد میں بنگلور کی مسلم تنظیموں نے تاریخ رقم کی
کورونا متاثرین کی امداد میں بنگلور کی مسلم تنظیموں نے تاریخ رقم کی

By

Published : Nov 4, 2020, 8:20 AM IST

ایسے حالات میں بنگلور شہر کی متعدد تنظیمیں لاک ڈاؤن و کورونا متاثرین کی ہر اعتبار سے امداد کے لیے میدان میں آئیں اور انسانیت کی خدمت میں انہوں نے کوئی کسر نہیں چھو ڑی۔

کورونا متاثرین کی امداد میں بنگلور کی مسلم تنظیموں نے تاریخ رقم کی

تقریباً 26 سماجی تنظیموں پر مشتمل 'مرسی مشن' رحمت گروپ، جماعت اسلامی ہند، پاپولر فرنٹ آف انڈیا، جمعیۃ العلماء ہند، بنگلورو فار مائگرینٹس، روٹی چیریٹی، آئی کیئر، اٹیکا ٹرسٹ و اسی طرح مسلم نوجوانوں کی قیادت میں کئی مسلم تنظیموں نے کووڈ-19 کی وبا سے متاثر لاکھوں غریبوں، مزدوروں و ضرورتمندوں کی امداد کی۔

لاک ڈاؤن کے دوران راشن کٹس، دوائیاں تقسیم، کووڈ-19 کے متاثرین کو ہسپتالوں کو پہنچانے اور ضرورتمندوں کو آکسیجن مہیا کرانا، مہاجر مزدوروں کو ٹرینوں میں ان کی ضروریات، سفر پر راوانہ کرنا اور حتی کہ کووڈ-19 سے ہلاک شدہ میتوں کو، چاہے ہندو، مسلم، مسیحی یا کسی بھی دین و مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، ان کی با وقار تدفین کرنے تک کی خدمات کو انجام دینے میں یہ تنظیمیں دن رات محنت میں لگی رہیں اور اب انلاک کے دوران بھی کووڈ-19 کے متاثرین کی صحتیابی کے لیے ایمرجنسی ریسپانس ٹیم و ہیلپ لائن چلائی جارہی ہیں۔

اس سلسلے میں قابل غور بات یہ ہے کہ مرسی اینجلس کی مخلص خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نائب صدر ہند ایم وینکیا نائیڈو نے سراہا ہے۔

نائب صدر وینکیا نائیڈو ٹوئٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details