بیدر:جماعت اسلامی ہند، بیدر یونٹ کی جانب سے ایک سمپوزیم ’’آؤ پیغام نبی ﷺ عام کریں‘‘ کے عنوان سے رنگ مندر، بیدر میں منعقد ہوا۔ سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے مولانا محمد کنی سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک نے سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کرنے اور انکی سوانح حیات کا گہرائی سے مطالعہ کرنے پر زور دیا۔ مولانا کے ساتھ ساتھ سمپوزیم میں مدعو کیے گئے مسلم و غیر مسلم اسکالرز نے بھی پیغمبر اسلامﷺ کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی۔Symposium on Prophet Muhammad in Bidar
مولانا محمد کنی نے اپنے خطاب میں کہا: ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو انصاف کا صحیح نقطہ نظر پیش کیا۔ آپ نے خاندان، قبیلہ، ذات پات، امیر غریب کا لحاظ کیے بغیر حق کا ساتھ دینے کی تعلیم دی۔ ان تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی سماج سے نا انصافی ختم ہو سکتی ہے۔‘‘ مولانا نے مزید کہا کہ ’’انبیاءعلیہم السلام دنیا میں انسانوں کی رہنمائی کے لیے مبعوث ہوئے تاکہ اللہ کی مخلوق دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔ تمام انبیاءمیں نبی آخر الزمانﷺ کو سب سے زیادہ تکلیفیں اٹھانی پڑیں۔‘‘Bidar Karnataka Symposium
انہوں نے مزید کہا کہ ’’نبی ﷺنے انسانوں کا تعلق اللہ سے استوار کیا۔ اور مقصد زندگی سے روشناس کرایا۔ محمد ﷺ کو کئی مسائل و مشکلات پیش آئیں لیکن انہوں نے بہت سادہ اور قناعت پسندی کی زندگی گزاری۔‘‘ فرقہ پرستی کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’جو فرقہ پرست ہے وہ ہم میں سے نہیں۔ فرقہ پرستی جو ہمارے وطن کو تباہ کر رہی ہے ہمیں اس کا مقابلہ سیرت النبیﷺ کو عام کرکے کرنا چاہئے کیونکہ اللہ انسان کی تکریم کرتا ہے اور نفرت پھیلانا مذہب نہیں سکھاتا بلکہ اسلام کی تعلیم ہے کہ مسکرا کر ملنا نیکی اور صدقہ ہے۔‘‘
مزید پڑھیں:Exhibition Of Quranic Booksعید میلاد النبی کے موقع پر 'نمائش قرآنیت کتب سیرت النبی'