بنگلورو: بنگلور میں مسلم لیجسلیچرس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اقلیتی طبقہ، خاص طور پر مسلمانوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی اور آئندہ کارپوریشن و پارلیمانی انتخابات سے متعلق غور کیا گیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہاکہ مسلم لیجسلیچرس نے کانگریس ہائی کمان سے اپیل کی ہے کہ ریاست میں مسلمانوں کو مناسب تعداد میں ٹکٹیں دئے جائیں.
اس موقع پر کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوا کمار اور کرناٹک اور ورکنگ پریسیڈنٹ و ایم ایل سی سلیم احمد نے کہاکہ کانگریس اقلیتوں کے ساتھ کھڑی رہے گی، انہیں مناسب ٹکٹیں دیئے جائیں گے تاکہ فرقہ پرستوس سے بھارت کو بچانا ہے اور انڈیا کو کامیاب بنانا ہے۔ اس اجلاس میں ریاست بھر سے مسلم و دیگر اقلیتی طبقات کے ارکان اسمبلی و ارکان کونسل نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Congress Muslim Leaders پارلیمانی انتخابات میں مسلمانوں کو مناسب نمائندگی دی جائے، کرناٹک کے مسلم لیجسلیچرز کا کانگریس سے مطالبہ - پارلیمانی انتخابات میں مسلمانوں کو مناسب نمائندگی
بنگلور میں مسلم لیجسلیچرس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اقلیتی طبقہ، خاص طور پر مسلمانوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی اور آئندہ کارپوریشن و پارلیمانی انتخابات سے متعلق غور کیا گیا۔ Muslim leaders in Congress demand LS poll ticket for community
یہ بھی پڑھیں:Gruha Jyothi Scheme in Karnataka گرہا جیوتی اسکیم کا چیف منسٹر سدرامیا نے افتتاح کیا
اس اہم اجلاس میں کرناٹک کانگریس کے صدر و ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار، کرناٹک قانون ساز کونسل کے گورنمنٹ چیف وہپ اور کے پی سی سی کے ورکنگ صدر سلیم احمد، سابق مرکزی وزیر رحمان خان، راجیہ سبھا کے رکن نصیر حسین، ریاستی وزیر رحیم خان، پولیٹیکل سکریٹری نصیر احمد و ارکان اسمبلی موجود تھے۔ اس کے علاوہ تنویر سیٹھ، این اے حارث، سابق وزیر اے ایم ہندساگری، اے آئی سی سی سکریٹری منصور علی خان، ایم ایل اے بشمول کے پی سی سی اقلیتی یونٹ کے صدر عبدالجبار، کارپوریشن بورڈ کے سابق صدور، کے پی سی سی کے عہدیداران، ضلع صدور و نے اجلاس میں شرکت کی۔
TAGGED:
Congress Muslim Leaders