اردو

urdu

ETV Bharat / state

NBFC Status Restoration Demand in Gulberga: مینارٹی ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا این بی ایف سی بحال کرنے کا مطالبہ - اردو نیوز کرناٹک

کرناٹک مینارٹی ڈویلپمنٹ کارپوریشن Karnatka Minority Development Corporation اقلیتی طبقات کو تعلیمی معاشی اعتبار سے ترقی کی راہ پر لانے کی مقصد سے بنایا گیا ادارہ ہے جس کی اسکمیز سے مسلم کرسچنز، بدھ، سکھ، جین طبقے کے لوگ مستفیض ہوتے آرہے ہیں، لیکن اب اس کا این بی ایف سی( نان بینکنگ فائنانس کارپوریشن) کا اسٹیٹس منسوخ کردیا گیا ہے، جس پر گلبرگہ شہر کے مسلم رہنماوں نے ناراضگی ظاہر Muslim Leaders were Outraged کی۔ انھوں نے مینارٹی ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا این‌ بی ایف سی بحال کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔

مسلم رہنماوں نے مینارٹی ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا این بی ایف سی بحال کرنے کا مطالبہ کیا
مسلم رہنماوں نے مینارٹی ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا این بی ایف سی بحال کرنے کا مطالبہ کیا

By

Published : Jan 28, 2022, 6:26 PM IST

گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن Kalburgi Urban Development Corporation کے سابق صدر ڈاکٹر اضغر چلبل نے کہا ملک میں بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت اقلیتوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اقلیتی طبقے کی ترقی Minority Development کے لیے قائم کیے گئے، کے ایم ڈی سی KMDC ادارے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

مسلم رہنماوں نے مینارٹی ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا این بی ایف سی بحال کرنے کا مطالبہ کیا

اقلیتوں کی ترقی کے لئے فراہم کئے جانے والے اسکمیز کو ختم کیا جارہا ہے۔خاص کر شادی بھاگیہ ،لینڈ لون اریو اسکیم کو ختم کردیا جارہا ہے۔

کے ایم ڈی سی کا این بی ایف سی اسٹیٹس بحال NBFC Status Restoration کرنے کے لئے گزشتہ سال آربی آئی کی جانب سے کے ایم ڈی سی کو متعدد مرتبہ ریمائنڈرز روانہ کر کے اسٹیٹس کو رینیو کرنے کی اطلاع بھی دی گئی تھی۔مگر اس سلسلے میں ریاستی حکومت اور محکمہ مینارٹی ڈویلپمنٹ اورمحکمہ وقف بورڈ نےکوئی توجہ نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:Sabina Yeasmin on Mamata Banerjee: ممتا بنرجی کی قیادت ہی اقلیتی طبقے کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ

ان ہی کی لاپرواہی سے کے ایم ڈی سی نے این بی ایف سی اسٹیٹس کھودیا ہے۔مگر اس معاملے کو لیکر نہ ہی مسلم ایم ایل اے ،ایم پی۔ایم یل سی اپنی آواز کو بلند نہیں کیا۔اس لیے ریاستی حکومت سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اقلیتوں کی ترقی کے لئے کام کرنے اور کے ایم‌ڈی سی کا این بی ایف سی بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا ضلع گلبرگہ کے سکریٹری علیم الہی نے کہا کرناٹک مینارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو 1986 میں قائم‌کیا گیا تھا۔جس میں یہاں اقلیتوں کی ترقی کے لئے ایک الگ ہی بجٹ پیش کرکے ایک بڑے مسلم طبقے کی ترقی کے لئے مدد‌ ملتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details