بنگلور:مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن ریاست کرناٹک کا وہ واحد ادارہ ہے جو ملت کے افراد و نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ و بزنس کو فروغ دینے کی بے لوث خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔ مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کرناٹک کے تمکورو میں منعقدہ اجلاس میں مہمانان خصوصی سابق ایم ایل سی عبد العظیم و معروف انڈسٹریلسٹ ضیاء اللہ شریف کی موجودگی میں 'ضلع تمکورو چیپٹر' کا افتتاح کیا گیا اور یہ پیغام دیا گیا کہ ملت کے افراد کو روزگار مانگنے والے نہیں بلکہ نوکریاں دینے والے بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ Tumkuru District Chapter Launch
اس موقعے پر کرناٹک مائناریٹی کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم نے اس اقدام کے لیے مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی ستائش کی اور کہا کہ ملت کے نوجوانوں میں بے شمار خوبیاں ہیں، بس انہیں جگانے و انسپائر کرنے کی ضرورت ہے اور ملک میں موجودہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے ضیاء اللہ شریف نے کہا کہ مایوس نہیں بلکہ پر امید رہکر جدوجہد کریں کامیابی آپ کے قدم چومیگی۔ اس موقع پر مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے ذمہداران نے کہا کہ تمکورو چیپٹر ابتداء ہے اور آنے والے دنوں میں ایم آئی اے کے چیپٹرز ریاست بھر کے سبھی اضلاع میں قائم کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن ایک سوسائٹی کے طور پر تقریباً 20 سالوں قبل رجسٹر کی گئی تھی جس کے ہر دو برسوں میں انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں اور نئے آفس بیئررز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ Muslim Industrialists Association