منگلورو: مسلم سنٹرل کمیٹی نے سورتکل میں شرپسند عناصر کے ہاتھوں ہلاک شدہ مسعود اور فاضل کے خاندانوں کو مالی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمیٹی ہلاک شدہ نوجوانوں کے لواحقین کو فی کس 30 لاکھ روپے کے معاوضے دے گی۔ Muslim Committee Announces For Compensation
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی حال ہی میں سلسلہ وار قتل کے پیش نظر ضلع پہنچے تھے۔ انہوں نے صرف بی جے پی یوا مورچہ کے کارکن پروین نیتارو کے گھر جاکر 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا، لیکن دو مسلم نوجوانوں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔ مسلم سنٹرل کمیٹی نے ایک اجلاس طلب کیا جس میں ان دونوں خاندانوں کے لیے 30 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا۔