بنگلور: منگلورو ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ککے سبرامنیا میں ایک مسلم نوجوان پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ ایک لڑکی کے ساتھ کہیں جارہا تھا۔ واقعے کے بعد سبرامنیا پولیس نے اس معاملے میں ملوث کچھ شرپسند عناصر پر مقدمہ درج کرکے آگے کی کرروائی شروع کردی ہے۔ Muslim boy beaten up for hanging out with non-Muslim girl in Mangalore
پولیس ذرائع کے مطابق، سلیا کے قریب کلوگنڈی کا رہائشی 20 سالہ نوجوان جمعرات کو ایک لڑکی کے ساتھ ککے سبرامنیا مندر آیا تھا۔ مندر سے واپسی کے دوران کچھ نوجوانوں نے دونوں کو دیکھا اور پوچھ تاچھ شروع کردی۔ بعد ازاں جب انہیں معلوم ہوا کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے، تو انہوں نے نوجوان پر حملہ کردیا۔ اس واقعے میں نوجوان بری طرح سے زخمی ہوگیا، جو سولیا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔