اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: رکن پارلیمان کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات - لاک ڈاؤن

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے رکن پارلیمان ڈاکٹر امیش جادھو نے ریاست کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا سے ملاقات کی اور ان سے اس بابت اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔

MP amish jadhav meets chief minister
وزیر اعلیٰ سے رکن پارلیمان امیش جادھو کی ملاقات

By

Published : May 1, 2020, 10:58 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع گلبرگہ کے رکن پارلیمان ڈاکٹر امیش جادھو، رکن قانون ساز کونسل بی جی پاٹل اور سابقہ وزیر مالکیہ گتہ دار نے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا سے ملاقات کی اور گلبرگہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ سے رکن پارلیمان امیش جادھو کی ملاقات

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے سبب ریاست سے مزید امداد فراہم کرنے اور ریاست کے باہر رہنے والے کنڑی عوام کے لیے خصوصی طور پر کلیان کرناٹک کے عوام کی صحت کا معائنہ کرکے واپس اپنے مقام کو بلانے حکومت سے امداد کر نے کی اپیل کی ہے۔

رکن پارلیمان کے اپیل کو سنتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے تمام. طرح کی امداد فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا. کہ ضلع رکن پارلیمان، رکن اسمبلی، ضلع انتظامیہ کی جانب سے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بہت جلد کورونا سے پاک ضلع ہونے کی بات کہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details