ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں پولیس نے ایک موٹر سائکل چور کو گرفتار کیا۔
پولیس نے کہا کہ گلبرگہ شہر میں روزانہ موٹرسائکل چوری کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔درگاہ روڈ، مسلم چوک، نورباغ اور دیگر مقامات کےعلاوہ گھروں کے سامنے رکھے گئے، موٹر سائکلز کی چوری کے واقعات پیش آئے ہیں۔
اس سلسلے میں گلبرگہ شہر کی روضہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سارق سید سلطان ولد سید عظیم الدین 34 سالہ ساکن مجکوری کو گرفتار کیا۔