اس حادثے میں متاثرہ کا دوسرا بیٹا بھی سانپ کا شکار ہوا تھا تاہم ابھی ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
زہریلے سانپ کے کاٹنے سے ماں۔بیٹا ہلاک - جھارکھنڈ'
جھارکھنڈ میں ضلع پلامو کے ستبروا تھانہ علاقے میں زہریلے سانپ کے کاٹنے سے ماں بیٹے کی موت ہو گئی۔
![زہریلے سانپ کے کاٹنے سے ماں۔بیٹا ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3963553-thumbnail-3x2-sss.jpg)
زہریلے سانپ کے کاٹنے سے ماں -بیٹے کی موت
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ لوهري گاؤں سے تعلق رکھنے والی بسنتی دیوی (45) اپنے دو بیٹوں سریش (27) اور برجو کے ساتھ زمین پر سوئی ہوئی تھی کہ دیر رات کسی زہریلے سانپ نے کاٹ لیا ۔
اس واقعہ میں بسنتی اور سریش کی موت ہو گئی جبکہ برجو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ برجو کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے پلامو صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی هے۔