اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلورو:ماں نے چھہ برس کے بیٹے کا قتل کیا - بنگلورو کے آر آر نگر

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کے آر آر نگر میں رہائش پذیر ایک 26 سالہ خاتون نے اپنے بیٹے کا قتل کردیا

ماں نے کیا اپنے 6 سالہ بیٹے کا قتل
ماں نے کیا اپنے 6 سالہ بیٹے کا قتل

By

Published : Dec 14, 2020, 8:28 AM IST

بنگلورو کے آر آر نگر میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ پیش آیا ہے۔جہاں ایک ماں نے اپنے ہی 6 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

راجستھان کی رہنے والی 26 سال کی دیوی کا ایک چھ سالہ بیٹا منیش تھا۔یہ آر آر نگر پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے پٹا نگیرا میں رہائش پذیر تھے۔اطلاع کے مطابق دیوی مائیگرین جیسی بیماری میں مبتلا تھی۔جب اس کے چھ سالہ بیٹے منیش اپنی ماں اور اپنے چھوٹے بھائی کو پریشان کر رہا تھا۔منیش کی اس حرکت سے پریشان ہوکر دیوی کو غصہ آیا اور اس نے منیش کا منہ تکیہ سے دبا دیا، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

اس کے بعد دیوی نے اپنے شوہر کا فون کرکے جھوٹ بولا کہ منیش بے ہوش ہوگیا ہے۔بعد میں اس نے اپنے شوہر کے سامنے اس قتل کا اعتراف کیا۔آر آر نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details