اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: شرابی بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل - گلبرگہ میں شرابی بیٹے نے ماں کا قتل

ملپا پجاری نام کا شخص شراب پینے کے بعد ماں کو اذیت دیا کرتا تھا، آج جب ماں نے اسے پیسے دینے سے انکار کر دیا تو اس نے ایک بڑا سا پتھر اٹھا کر ماں کے سر پر دے مارا، جس وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔

گلبرگہ: شرابی بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل
گلبرگہ: شرابی بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

By

Published : Mar 21, 2021, 9:42 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ایک شرابی بیٹے نے اپنی ماں کا قتل کر دیا۔ دراصل گلبرگہ کے کلور دیہات میں ایک خاتون کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج صبح ملپا پجاری نام کے ایک شخص نے اپنی ماں (بائی یلپا پجاری) کے سر پر پتھر سے وار کر قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق جسمانی طور پر معذور ملپا پجاری شراب پینے کے لئے ماں سے پیسے کا مطالبہ کیا کرتا تھا اور شراب پینے کے بعد ماں کو اذیت دیا کرتا تھا، آج جب ماں نے اسے پیسے دینے سے انکار کر دیا تو اس نے ایک بڑا سا پتھر اٹھا کر ماں کے سر پر مار دیا، جس وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

اس سلسلے میں نیلوگی پولیس نے معاملہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details