بیدر:کرناٹک ودھان پریشد شمال مشرقی گریجویٹ حلقہ کے اہل ووٹروں کی فہرست میں ناموں کے اندراج کا 6 نومبر آخری دن ہے، کلبرگی ڈویژن کے علاقائی کمشنر کرشنا باجپئی نے کہا ہے کہ بیدر ضلع میں زیادہ سے زیادہ ووٹروں کا اندراج کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بیدر ضلع پنچایت ہال میں ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور تحصیلداروں کے ساتھ ویڈیو گفتگو میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام کالجوں کے پرنسپلوں کو چاہیے کہ وہ اپنے رابطہ میں رہنے والے طلبہ کو بتائیں کہ وہ گریجویشن کے بعد ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرائیں اور ضلع کے مختلف تعلقہ دفاتر میں اب تک کتنی درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور آخری دن 6 نومبر تک زیادہ سے زیادہ گریجویٹ اپنے نام ووٹر لسٹمیں درج کرائیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس کی رجسٹریشن کسی تیسرے فریق یا کسی این جی او نے نہ کی ہو کیونکہ ایسا کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہو گا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی واضح ہدایت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: