اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ایم اے پونزی معاملے میں ملوث افراد سے رقم وصول کیا جائے - etv bharat news

آئی ایم اے پونزی معاملے میں سی بی آئی نے کمپنی کے سرغنہ منصور خان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ وہیں اس معاملے کی تحقیقات کے بعد سی بی آئی نے سابق رکن اسمبلی روشن بیگ کو بھی جیل بھیج دیا ہے۔

آئی ایم اے پونزی معاملے میں ملوث افراد سے رقم وصول کیا جائے
آئی ایم اے پونزی معاملے میں ملوث افراد سے رقم وصول کیا جائے

By

Published : Nov 25, 2020, 1:51 PM IST

بنگلور: حلال سرمایہ کاری کے نام پر 4،000 کروڑ روپے کی آئی ایم اے دھوکہ دہی کے معاملہ میں سی بی آئی نے کمپنی کے سرغنہ منصور خان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ وہیں اس معاملے کی تحقیقات کے بعد سی بی آئی نے سابق رکن اسمبلی روشن بیگ کو بھی جیل بھیج دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایم اے پونزی اسکیم کے فروغ کے لئے منصور خان نے اسلامی لبادہ اوڑھا اور اس جھوٹی اسکیم کو بہتر طور پر انجام دینے میں کئی برسر اقتدار سیاستداں اور کئی علماء نے بھی اپنا اہم کردار ادا کیا۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن وزیر بیگ نے بتایا کہ آئی ایم اے پونزی اسکیم کے فروغ کے لئے اس کے سرغنہ منصور خان نے خیرات کرنے کا بھی راستہ اپنایا اور کئی مسلم اداروں مسجدوں و کو امداد بھی دی۔

ویڈیو
وزیر بیگ نے یہ بھی بتایا کہ شہر بنگلور کے علماء جیسے مولانا مقصود عمران، مفتی شعیب ، حافظ حنیف ہی نہیں بلکہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے بھی منصور خان کی کمپنی آئی ایم اے کی تجارت کو جائز قرار دیا۔وزیر بیگ نے کہا کہ روشن بیگ سے ہی نہیں بلکہ وہ تمام سیاستداں، علما و دیگر افراد جنہوں نے اس جھوٹی پونزی اسکیم اپنا اہم کردار ادا کیا ہے حکومت ان سے تمام رقم وصول کرے اور متاثرین کے سرمایہ کو واپس کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details