اردو

urdu

By

Published : Jan 19, 2021, 11:02 PM IST

ETV Bharat / state

بیت الخلا سے لاکھوں روپے برآمد

بنگلور کے کیمپیگوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بیت الخلا میں لاکھوں روپئے پائے گئے۔ کسٹم عہدیدار نے چیکنگ کے خوف سے بھاری رقم کو واش روم میں چھوڑ دیا۔

Money found in the washroom of Kempegowda International Airport!
بنگلور ایئرپورٹ کے بیت الخلا سے بھارتی رقم برآمد

بنگلور ایئرپورٹ سے لکھنو جانے کےلیے پہنچے کسٹم آفیسر اور ان کی اہلیہ نے کیمپیگوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیکنگ میں پکڑے جانے کے خوف سے لاکھوں روپئے بیت الخلا میں رکھ دیئے۔

کسٹم افسر محمد عرفان احمد کیمپیگوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی رقم لیجاتے ہوئے پکڑے گئے۔ چینئی میں تعینات محمد عرفان احمد لکھنو جانے کےلیے بنگلور ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

بنگلور ایئرپورٹ کے بیت الخلا سے بھارتی رقم برآمد

آج صبح تقریباً ساڑھے نو بجے جوڑا ایئرپورٹ پہنچا جبکہ تلاشی کے دوران کسٹم افسر کی اہلیہ واش روم چلی گئیں اور وہاں 10 لاکھ روپئے رکھ دیئے۔ اسی دوران سی آئی ایس اے پی نے شبہ کی بنیاد پر جوڑے کے سوٹ کیس کی تلاشی لی جس میں 74 لاکھ 81 ہزار 500 روپئے برآمد ہوئے۔ بھاری رقم کے برآمد ہونے کے بعد پولیس اہلکار خیرت زدہ رہ گئے۔

اس کے علاوہ ایک اور بیگ سے 200 گرام سونا، دو قیمتی موبائیل فون، ایپل واچ اور دیگر قیمتی اشیا برآمد ہوئے۔ برآمد ہونے والی تمام رقم اور اشیا کو سی آئی ایس ایف نے پولیس کے حوالے کردیا اور آئی ٹی حکام نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details