اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مساجد و مدارس میں 'کنڑا' زبان سکھانے کا نظم کیا جائے' - "کنڑا ڈیویلوپمینٹ اتھارٹی" کے چیئرمین ٹی ایس ناگابھرن

ریاست کرناٹک میں مسلمانوں کو مقامی زبان "کنڑا" نہ آنے کے باعث سرکاری دفاتر میں دشواریاں پیش آتی ہیں اور علماء کرام کی جانب سے بھی دیگر مذاہب کے افراد کے سامنے اپنی بات رکھنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

kannada teaching class
kannada teaching class

By

Published : Jun 30, 2021, 5:22 AM IST

اس سلسلے میں سماجی تنظیمیں اکھیلا کرناٹک محمدیئرہ کنڑا ویدیکے، فلاح دارین اور الفیض کے ذمہ داران نے "کنڑا ڈیویلوپمینٹ اتھارٹی" کے چیئرمین ٹی ایس ناگابھرن کو یادداشت پیش کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کی تمام مساجد و مدارس میں "کنڑا" زبان کو سکھانے کا اہتمام کیا جائے اور ساتھ ہی "کنڑا کے کلچر اور تاریخ" کے متعلق بھی بیداری پیدا کی جائے۔

kannada teaching class


کنڑا ڈیویلوپمینٹ اتھارٹی کے چیئرمین ٹی ایس ناگابھرن نے تنظیموں کے ذمہ داروں کو تیقن دلایا کہ کوویڈ 19 کے فوری بعد اس موضوع پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔



مسجد طحہ، فلاح دارین اور الفیض این. جی. اوز میں گزشتہ کئی سالوں سے "کنڑا کلیکا کیندرہ" کے تحت کنڑا زبان کے کلاسز چلائے جارہے ہیں، اس موقع پر ان این. جی. اوز کے ذمہ داران نے مقامی زبان کو سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details