گلبرگہ:بالی ووڈ کے شہنشاہ نغمات اور موسیمی کے جادوگار محمد رفیع کا آج 98 واں یوم پیدائش کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر سے ان کی آواز کے دیوانے آج انہیں یاد کر کے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں بھی شہنشاہِ نغمات محمد رفیع کے 98واں یوم پیدائش کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ محمد رفیع فن کلب کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر گلبرگہ کے سابق میئر ڈاکٹر اشفاق چلبل کی جانب سے یہاں کے چاند بی بی بی ایڈ کالج میں 98 کیلو کا کیک کاٹ کر محمد رفیع کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ Mohammed Rafi Birth Anniversary Celebration In gulbarga In Karnataka
گلبرگہ شہر میں محمد رفیع کا 98 ویں یوم پیدائش منایا گیا اس موقع پر فلم ادا کارہ جیا پردہ، جونیئر امیتابھ بچن اور رکن پارلیمان گلبرگہ ڈاکٹر اومیش جادھو اور دیگر فلمی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے فن مظاہرہ کیا. اس موقع پر فلم اداکارہ جیا پردہ نے کہاکہ انھیں پچھلے تین سال سے گلبرگہ آنے کے لئے گزارش کی جارہی تھی۔مگر کورونا وائرس کی وجہ سے یہ گلبرگہ نہیں آسکی. آج انھیں مرحوم محمد رفیع کی 98ویں یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع ملا ہے. انھوں نے گلبرگہ کے عوام کا بہت شکر یہ ادا کیا۔انھوں نے خوشی کا اظہا کیا.
گلبرگہ رکن پارلیمان ڈاکٹر امیش جادو نے اشفاق چلبل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر اشفاق چلبل محمد رفیع کے بہت بڑے فین ہیں. پچھلے کئی برسوں سے محمد رفیع کے جنم دن مناتے آرہے ہیں۔ شہنشاہ نغمات کہلا نے والے مرحوم محمد رفیع کی آواز ہمیشہ امر رہے گی۔مرحوم محمد رفیع کے نغمے بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہے. محمد رفیع آواز کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں۔۔دنیا بھر میں بے شمار لوگ محمد رفیع کی آواز کے دیوانے ہیں۔
مزید پڑھیں:Nawazuddin Siddiqui meets Amit Shah: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی
واضح رہے کہ محمد رفیع 1952 کی فلم بیجو باورا کے بھجن من تڑپت ہری درشن کو آج نے نوجوان گلوکار کو فلم انڈسٹری میں بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ محمد رفیع نے بالی ووڈ کے نامور موسیقار نوشاد کی نگرانی میں 40 کی دہائی میں انمول گھڑی، میلہ، شہید اور دُلاری جیسی فلموں میں کئی گانے گائے تھے۔ موسیقار شیام سندر نے سب سے پہلے محمد رفیع کی صلاحیتوں کو پہچانا اور 1944 میں انہیں پنجابی فلم 'گل بلوچ'میں گانے کا موقع دیا۔ اس کے بعد وہ 1946 میں بمبئی آ گئے۔Mohammed Rafi Birth Anniversary Celebration In gulbarga In Karnataka